بھٹکل؛ 26 جون (ایس او نیوز) مہاراشٹرا سے کرناٹکا میں کورونا داخل ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ معاملے میں ضلع اتر کنڑا کے ہوناور میں مہاراشٹرا سے لوٹنے والے دو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ 21 جون کو تین لوگ 37 سالہ شخص، دو سالہ بچہ اور 32 سالہ خاتون ممبئی سے ہوناور پہنچے تھے، جنہیں آ تے ہی ایک ہوٹل میں کورنٹائین کیا گیا تھا، آج ان میں سے دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔